ابو السعود العمادی جومُفْتی اورمُفسِّر ہیں حنفی فقیہ اصولی اور شاعر ہیں۔

نام ترمیم

پورا نام محمد بن محمد بن مصطفى العمادی ہے۔

ولادت ترمیم

قسطنطنیہ کے قریب ایک بستی میں 898ھ میں ان کی ولادت ہوئی قسطنطنیہ بڑاعلم و فضل والا شہر تھا انھوں نے اپنے وقت کے بہترین اساتذہ سے تعلیم حاصل کی والدہ بڑی علم فضل والی ہستی تھیں عربی فارسی اور ترکی زبانوں پر عبور حاصل تھا مختلف شہروں میں پڑھایا۔ بروسہ پھر قسطنطنیہ اور روم ایلی میں قاضی مقرر ہوئے اور 952ھ میں منصب افتاء بھی ان کے سپرد ہوا اپنے زمانے کے علما حنفیہ کی ریاست انہی پہ ختم ہو جاتی بڑے حاضر دماغ اور برجستہ گو تھے۔

تصنیفات ترمیم

  • ارشاد العقل السليم إلى مزايا الكتاب الكريم، یہ 9 اجزاء پر مشتمل ہے جس میں قرآن کے لغوی اور عقلی معانی ذکر کیے ہیں، ملاحظہ ہو، تفسیر ابو السعود
  • تحفۃالطلاب، فی المناظرة؛
  • قصہ ہاروت وماروت۔
  • تھافت الامجاد
  • رسالہ فی المسح علی الخفین

وفات ترمیم

ابو السعود، کی وفات 898ھ میں ہوئی اور وہ قسطنطنیہ میں مدفون ہیں عظیم صحابی ابو ايوب انصاری کے مزار کے قریب دفن ہیں [1] [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد3 صفحہ 464، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. الموسوعة العربية العالمية http://www.mawsoah.net آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mawsoah.net (Error: unknown archive URL)