ابو طاہر الدباس کا نام محمد بن محمد بن الحسن بن سفیان ماوراء النہر میں فقہ حنفی کے ائمہ میں شمار ہوتا ہے آپ نابینا تھے
قاضی ابو خازم سے فقہ پڑھی ابو الحسن کرخی کے ہم عصر تھے۔ آپ نے چوتھی صدی ہجری میں بہت سے علما کو فقہ حنفیہ کا درس دیا۔ شام میں مسند قضا پر فائز رہے وہاں سے مکہ میں چلے گئے اور مکہ مکرمہ میں ہی وفات پائی۔
الاشباہ والنظائر میں علامہ سیوطی نے لکھا کہ امام ابو حنیفہ کی پوری فقہ کو انھوں نے 17 قاعدوں میں جمع کر دیا یہ سب سے پہلے شخص ہیں جنھوں نے اس کو رواج دیا ۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. موسوعۃ الفقہیہ جلد1،صفحہ445،اسلامی فقہ اکیڈمی دہلی انڈیا
  2. تراجم موجزة للاعلام ،مؤلف: موقع وزارة الأوقاف المصریہ