ابو قیس بن حارث
ابو قیس بن حارث | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
کنیت | ابو قیس |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | احد اورخندق |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمنام اور کنیت دونوں ابوقیس ہے،والد کا نام حارث تھا، نسب نامہ یہ ہے ابو قیس بن حارث بن قیس بن عدی بن سعد بن سہم قرشی السہمی، ان کے دادا قیس بن عدی سردار ان ِقریش میں سے تھے اور باپ حارث اس کینہ پرور گروہ میں تھا،جو قرآن کا مضحکہ اڑایا کرتا تھا اور جس کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی تھی: [1] الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ ،فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ،عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ ،فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ،إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ [2] جن لوگوں نے قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے،تمھارے رب کی قسم ہم ان کے اعمال کی ضرور باز پرس کریں گے پس تم کو جو حکم دیا گیا ہے اس کو کھول کر سنادو اور مشرکین کی پروا نہ کرو،جو لوگ تم پر ہنستے ہیں ہم ان کے لیے کافی ہیں۔
اسلام و ہجرت
ترمیملیکن اسی آذر کے گھر میں ابو قیس جیسا بت شکن پیدا ہوا ،جس نے دعوتِ حق کی آواز سنتے ہی لبیک کہا اور سبقت فی الاسلام کا شرف حاصل کیا،اسلام کے بعد پھر ہجرت حبشہ کا شرف حاصل کیا۔ [3]
غزوات
ترمیمحضرت ابوقیس بن حارث غزوہ احد اور غزوہ خندق وغیرہ سب میں شریک ہوئے۔ [4]
شہادت
ترمیمحضرت ابوبکرؓ صدیق کے عہدِ خلافت میں ارتداد کے سلسلہ کی مشہور جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔ [5]