ابٹمنٹانجینئرنگ میں اسپین کے آخرے سرے پر وہ حصہ جہاں نچلے حصے پر پل کا بیم وغیرہ ٹکا ہوتا ہے۔ یہ اصل میں پل یا بند (ڈیم) کے بیرونی سہارے ہوتے ہیں جو پل کی بیرونی اطراف پانی (اگر ندی، دریا وغیرہ پر ہو) کے بہاؤ کے متوازی ہوتے ہیں، یعنی ان کے ایک طرف پانی یا سٹرک (یا ریلوے پھاٹک) اور دوسری طرف قدرتی زمین کی مٹی یا ریت وغیرہ ہوتی ہے۔ اس کا کام پل کے کناروں سے مٹی کے کٹاؤ کو روکنا ہوتا ہے۔