احمد اللہ عظیم آبادی
1223ھ میں عظیم آباد، پٹنہ میں ولادت ہوئی۔ ابتدائی تعلیم و تربیت ولایت علی عظیم آبادی سے حاصل کی اور اس کے بعد لکھنؤ کے علما سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ سید احمد بریلوی کے سفر پٹنہ کے موقع پر ان سے بیعت کی۔ تحریک مجاہدین کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1864ء میں انگریزوں نے گرفتار کر کے مقدمہ چلایا اور اسی (80) سال حبس دوام کی سزا سنا کر جزیرۂ انڈمان روانہ کر دیا، وہاں 18 سال گزارنے کے بعد 1881ء کو وفات پائی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ محمد ثانی حسنی: صادقین صادق پور، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2007ء،صفحہ 135۔
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |