پیدائش: 1924ء وفات:1959ء

شاعر اور صحافی۔ لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد لائل پور کے نزدیک چک جھمرہ میں رہائش پزیر ہوئے۔ اور لائل پور کے روزنامہ غریب کے عملہ ادارت میں شامل ہو گئے۔ یہیں بعارضہ تپ دق انتقال ہوا۔ کلام کا مجموعہ موج خوں کے نام سے بعد از مرگ شائع ہوا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ان کی اولاد کو وظیفہ ملتا تھا۔ حکومت نے 1963ء میں کتاب کو غیر قانونی قرار دے کر وظیفہ ضبط کر لیا۔