اخیطوب

ہارون کی اولاد، یہودی شخص

اخیطوب - مطلب نیکی کرنے والا بھائی = اچھا، بائبل میں یہ نام بہت کم آیا ہے جس میں :

(1.)اخیطوب، فینحاس کا بیٹا، عیلی کا پوتا، ایشابد کا بیٹا۔ عیلی کی وفات کے بعد اسرئیل کا کاہن اخیطوب بنا اور اس کے بعد اخیاہ بنا۔ اور یہ بائبل میں یہ لکھا ہے کہ اخیاہ اخیطوب کا بیٹا تھا۔ (سموئیل 14:3؛ 22:9، 11، 12، 20 اور 1 تواریخ 9:11) اخیاہ ( یا ”احیاہ“) جس کو اخیطوب کا بیٹا کہا گیا ہے اس کا ذکر 1 سموئیل 3-14:2، 18-19 میں ہے۔ یا پھر یہ ابی میلیک ہی ہو سکتا ہے۔ (1 سموئیل 9-22:20) یا پھر ابی میلیک اخیطوب کا دوسرا بیٹا ہو(اگر ایسا ہوا تو ابی میلیک اخیطوب کا بڑا بیٹا ہے)۔

مناصب بنی اسرائیل
ماقبل  کاہن اعظم مابعد 

(2.)صدوق کا باپ تھا(2 سموئیل۔ 17-8:15)۔ یہ اخیطوب امریاہ کا بیٹا تھا۔ اور امریاہ، مرایوت کا بیٹا تھا۔ اور مرایوت، زراخیاہ کا بیٹا تھا اور زراخیاہ، عزی کا بیٹا تھا۔ اور عزی، بقی کا بیٹا تھا۔ اور بقی، ابیسوع کا بیٹا تھا اور ابِیسُوع، فینحاس کا بیٹا تھا۔ اور فینحاس، الیعزر کا بیٹا تھا۔ اور الیعزر، ہارون کا بیٹا تھا (1 تواریخ 8-6:3)۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے اس اخیطوب کو کاہن طالوت یا ساؤل نے بنایا ہو اور یہ ابی میلیک کے خاندان کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ پر اس بات کا کہیں ذکر نہیں ہے جو اس بات کو ثابت کرسکے۔ اور ساؤل نے اپنے دور میں اس واقعہ کے بعد کوئی سرکاری کاہن نہیں بنایا تھا (دیکھیں یوسیفس کی یہودیوں کی عہد قدیم کتاب VI، باب XII، پیراگراف 7

(3.)ایک اور اسی نام کا کاہن۔ اس کاہن کا ذکر 1 تواریخ 12-6:11 میں ہے۔ اور یہاں معاملات اور الجھ گئے ہیں کیوں اس اخیطوب کے بیٹے (یا شاید پوتے) کا نام بھی صدوق ہے۔

(4.)اس اخیطوب کا ذکر نحمیاہ 11:11 میں ہے۔ اور یہ شخص شاید مذکورہ بالا تین اخیطوب میں سے ایک ہے۔ اور شاید نہیں بھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم