ادرک کے پنجے (انگریزی: Adrak Ke Punjey) ایک شخص واحد ببن خان کا لکھا اور پیش کردہ طویل ترین مزاحیہ شو ہے۔ اسے اسٹانڈ اپ کامیڈی کی بجائے ’مزاحیہ ڈراما‘ کے زمرے میں تصور کیا گیا ہے کیونکہ یہ شو صرف ایک شخص پیش نہیں کرتا، اس کے ساتھ اور بھی کردار ہوتے ہیں، نیز یہ ایک ڈرامائی کامیڈی شو ہے۔ یہ اتنا مشہور ہوا کہ 1965ء سے 54 سال مکمل کرچکا ہے۔[1]

ببّن خان نے تو ادرک کے پنجے اسٹیج کر کے اردو تھیٹر کو بین الاقوامی شہرت ہی دلادی تھی۔[2] ایک طویل عرصے تک چلنے کی وجہ سے اس کا اندراج گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی سب سے لمبے عرصے تک چلنے والے ایک آدمی کے شو کے طور پر ہوا۔ اردو کا یہ شو بیرونی ممالک میں بھی اسٹیج کی زینت بن چکا ہے۔

مشہور مزاح نگار مجتبیٰ حسین کے مطابق اسٹیج کی بات کی جائے تو ’’ادرک کے پنجے ‘‘ قابل تعریف ہیں۔اس کے خالق ببن خاں نے بڑی ذہانت سے لطیفے جمع کیے تھے جنہیں تخلیقی شہر حیدرآباد کے علاوہ بمبئی اور دیگر کئی مقامات پر بھی شوق سے دیکھا گیا تھا۔ [3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم