ادونی رام
ادونی رام یا ادورام (عبرانی: אדונירם، میرا خداوند سرفراز ہے۔ ) کا پہلے ذکر کتاب سموئیل میں آتا ہے۔[1] داؤد کے دور میں یہ خراج کا دروغہ تھا۔ پھر سلیمان کے عہد میں [2] وہ بیگار کا منصرم بنا۔ بیگاری باری باری ایک مہینہ لبنان میں اور دو مہینے گھر میں رہتے تھے۔[3] رحبعام بادشاہ نے ادورام کو بھیجا کہ باغیوں کو اطاعت پر آمادہ کرے۔ پر ”سارے اِسرائیل نے اُسے سنگسار کیا“۔[4] ”ہدورام“ اور ”ادورام“ ادونی رام کی مخفف صورتیں ہیں۔[5]