ارتھ
ارتھ یا ارتھا (Artha) کے لفظی معنی طبعی یا مادی حصول کے ہیں۔ اسے دنیا داری کے معاملات، کاروبار اور زمین کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہندو مت کے مطابق چار بنیادی مقاصد حیات میں سے ایک ہے۔ اس سلسے میں چانکیہ کی کتاب ارتھ شاستر خاص اہمیت کی حامل ہے۔