ارجنٹائن لاطینی امریکا کے سب سے بڑے مسلم اقلیتی ممالک میں سے ایک ہے۔ اگرچہ مذہب پر درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں (کیونکہ قومی مردم شماری میں مذہبی اعدادوشمار نہیں کی جاتی ہے) ارجنٹائن کی مسلم کمیونٹی کے اصل سائز بین الاقوامی مذہبی آزادی 2010 کی رپورٹ کے مطابق 10٪ کے لگ بھگ آبادی مسلمان ہے۔[1] پیو ریسرچ سنٹر کے مطابق ارجنٹائن میں 1،000،0000 مسلمان آباد ہیں۔[2]

شاہ فہد اسلامک سینٹر،بیونس آئرس، جنوبی امریکا کی سب سے بڑی مسجد

آمد ترمیم

جزیرہ نما آئبیریا پر مسلمانوں کے قبضے کی وجہ سے مسلمان بھی ہسپانوی اور پرتگالیوں کے ساتھ ارجنٹائن پہنچے تھے۔[3] وہ مسلمان اب بھی یہاں آباد ہیں۔ بعد میں 20 ویں صدی عیسوی میں ملک میں زیادہ تر شام اور لبنان سے عرب مہاجرین کی آمد کو دیکھا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق آج 3.5 ملین عرب نژاد ارجنٹائن باشندے یہاں ہیں۔[4]. ان عرب تارکین وطن کی اکثریت عیسائیوں اور یہودیوں کی تھی اور ان عرب مہاجرین میں ایک چوتھائی سے بھی کم تعداد مسلمان تھی۔ اب یہاں پرعرب یہودی اپنے آپ کو عرب کی بجائے یہودی کہلواتے ہیں ان میں جو مسلمان یہاں پہنچے تھے وہ اب یہاں اقلیت کی صورت میں آباد ہیں۔

مذہب ترمیم

ارجنٹائن کے مسلمان زیادہ تر سنی ہیں جبکہ اہل تشیع بھی بہت کم مقدار میں موجود ہیں البتہ ملک میں شیعوں کی تین مساجد موجود ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. International Religious Freedom Report 2010 - Argentina
  2. Religion & Public Life - Pew Research Center
  3. Muslims in American History: A Forgotten Legacy by Jerald Dirks.
  4. "September 2001 Executive Summary, Racial Discrimination: The Record of Argentina, Human Rights Documentation Center"۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2013 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔