دہلی اردو اخبار
دہلی اردو اخبار دہلی سے اردو زبان میں شائع ہونے والا ایک ہفت روزہ اخبار تھا جسے مولانا محمد حسین آزاد کے والد مولوی محمد باقر نے 1837ء میں شائع کیا۔یہ دہلی کا پہلا اردو اخبار تھا۔ اس اخبار کے ذریعہ ہمیں اس عہد کی سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ ادبی اور علمی سرگرمیوں کا حال بھی معلوم ہوتا ہے۔ اخبار کی ماہانہ قیمت 2روپے اور زر سالانہ 20روپے تھا۔ اس کا پہلا نام ’اخبار دہلی‘تھا لیکن10مئی 1840(نمبر 168جلدنمبر3)سے اس کا نام ’دہلی اردو اخبار ‘ہو گیا۔نام کی تبدیلی کے ساتھ کاغذ قدرے سفیداور کتابت قدرے جلی اور کشادہ ہو گئی۔ 12جولائی 1857کو نمبر 28جلد 19سے اس کا نام بہادر شاہ ظفر کے حکم پر ’اخبار الظفر‘کر دیا گیا۔ اخبار کا نمبر اور جلد کا شمار وہی رہا جو ’دہلی اردو اخبار‘ کاتھا اور یہ کھل کر انگریزوں کی مخالفت اور بہادر شاہ ظفر کی حمایت کرنے لگا لیکن جنگ آزادی کی ناکامی، مغلیہ سلطنت کی تاراجی کے ساتھ اور انگریزوں کی جانب سے مولوی محمد باقر کو گولی مار کر شہید کر دینے کے بعد بالآخر اس اخبار کی زندگی بھی 16ستمبر1857کو ختم ہو گئی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 50