اردو گائیڈ
برصغیر پاک و ہند میں اردو کا پہلا روزانہ اخبار جو 1858ء میں مولوی کبیر الدین احمد خان بہادر نے کلکتے سے جاری کیا۔ مطبع مظہر العجائب میں ٹائپ میں چھپتا تھا۔ اور بڑے سائز کے صرف دو اوراق پر مشتمل ہوتا تھا۔ مولوی کبیرالدین احمد کی وفات پر اخبار کے مہتمم نے انتظام سنبھال لیا۔ آخر میں اخبار کا نام دارالسطنت رکھا گیا۔ کچھ عرصہ مولانا ابولکلام آزاد بھی اس کے مدیر رہے۔