اردو (جریدہ)
مدیر | ڈاکٹر ذوالقرنین شاداب احسانی |
---|---|
سابق مدیران | مولوی عبد الحق
پیرحسام الدین راشدی، مشفق خواجہ،آفتاب احمد خان ڈاکٹر جمیل جالبی،جمیل الدین عالی |
زمرہ | علمی و تحقیقی جریدہ |
دورانیہ | ابتداََ : سہ ماہی ــــ موجودہ اشاعتیں : شش ماہی |
اسلوب | کتابی |
ناشر | انجمن ترقی اردو پاکستان |
بانی | مولوی عبد الحق |
تاسیس | 1921ء |
پہلا شمارہ | 1921ء |
ملک | پاکستان |
مقام اشاعت | کراچی |
زبان | اردو |
آئی ایس ایس این | 2519-6332 |
تعارف
ترمیماردوانجمن ترقی اردو پاکستان کا علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ ہے۔ یہ مجلہ بابائے اردو مولوی عبد الحق نے انجمن ترقی اردو اورنگ آباد سے 1921ء میں جاری کیا۔ انجمن کی سرگرمیوں کو ضبطِ تحریر میں لانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پائے کے علمی، تحقیقی اور ادبی مضامین شائع ہوتے رہے۔ تقسیمِ ہند کے بعد یہ کراچی سے نکلنے لگا۔ علمی مواد کی فراہمی و اشاعت میں یہ مجلہ سب سے آگے رہا۔ اس کا بنیادی مقصد ادب اور متعلقاتِ ادب کو آگے بڑھاتا رہا ہے ۔ ۔ یہ مجلہ اب تک جاری ہے۔ اس تحقیقی مجلے کے سرپرست و مدیروں میں مولوی عبد الحق[1]کے علاوہ سید حسام الدین راشدی، مشفق خواجہ، آفتاب احمد خان، ڈاکٹر جمیل جالبی،[2]جمیل الدین عالی[3]نور الحسن جعفری، ڈاکٹر اسلم فرّخی، [4] وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ 2019 سے اس کے مدیر ڈاکٹر ذوالقرنین شاداب احسانی ہیں۔ 2019 سے دسمبر 2023 تک 9 ششماہی مجلے ان کی زیر ادارت نکل چکے ہیں [5] اب دسواں مجلہ جنوری-جون 2024 ترتیب پارہا ہے۔ اس مجلے کے مدیر منتظم سید عابد رضوی ہیں۔۔ [6]
ہائیر ایجوکشنو کمشن ، پاکستان کی فہرست میں اندراج
ترمیم2018ء میں مجلہ’’اردو‘‘ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان سے منظوری ملی اور یہ مجلہ پہلے تو تحقیقی جرائد کی فہرست کے ’زیڈ‘ (Z) درجے میں شامل کیا گیا، بعد میں اس کی عمدہ کارکردگی اور اور باقاعدگی سے بطور شش ماہی شائع ہونے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان نے اسے اپنے منظورشدہ جرائد کی فہرست کے ’وائی‘ (Y) درجے میں شامل کر لیا ہے۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/urdu-karachi-shumara-number-003-maulwi-abdul-haq-magazines-2?lang=ur
- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/urdu-shumara-number-001-004-magazines?lang=ur
- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/urdu-karachi-shumara-number-001-002-jameeluddin-aali-magazines-3?lang=ur
- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/urdu-karachi-shumara-number-002-jameeluddin-aali-magazines-4?lang=ur
- ↑ https://urdu.atup.org.pk/website/journal/archives
- ↑ https://urdu.atup.org.pk/website/page/administration
- ↑ https://urdu.atup.org.pk/website/page/introduction-3