استاد ارشاد علی صابری قوال پاکستان کے ایک مشہور و معروف قوال ہیں اور فن قوالی کے شعبے سے کوئی تیس چالیس سال سے وابستہ ہیں۔آپ نے حال ہی میں آپ نے قوالی گائیکی کو چھوڑا ہے۔ آپ کا نام ارشاد علی صابری ہے لیکن آپ کے چاہنے والے آپ کو استاد ارشاد علی خان،ارشاد حسین اور ارشاد صابری قوال کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔آپ کے والد کا نام چھجو خان ہے جو ایک مشہور و معروف قوال تھے آپ کے بزرگوں کا آبائی وطن موجودہ بھارت گاؤں ڈھپی ضلع جالندھر اور ریاست کپور تھلا سے دو کلومیٹر کے فاصلہ پر تھا۔آپ کے والد چھجو خان اور آپ کے چچا بڑے کرم دین خان قوالی کے فن سے وابستہ تھے۔آپ نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی.آپ کے ہمعصر قوال حضرات میں آپ کے والد صاحب کے ماموں زاد بھائی استاد سلامت علی خان جو بخشی سلامت کے نام سے مشہور تھے اور رشید احمد فریدی قوال،غلام فرید صابری قوال،عزیز میاں قوال،نصرت فتح علی خان قوال،بہاؤ الدین قوال ،منشی رضی الدین قوال،میانداد فریدی قوال اور مہر علی شیر علی قوال شامل تھے۔

فن قوالی کے علاوہ آپ حکمت کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور مایوس دلوں کو رونق بخشتے ہیں.
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔