ارشد سلام
نامور شاعر، نغمہ نگار، پروموٹر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور کالم نگار جناب ارشد سلام بٹ کا تعلق گجرات پنجاب، پاکستان سے ہے۔ مگر عرصہ تیس سال سے نیویارک امریکا میں مقیم ہیں۔ اب تک اِن کی چار کتابیں دو اُردو"سُلگتی یادیں""پوچھ لو ستاروں سے" اور دو ہی پنجابی"دُکھی"اور"گُنجلاں" چھپ چکی ہیں۔ اِس کے علاوہ پنجابی گانوں کی البم پاکستان کی نامور گلوکارہ دیبا کرن خان کی آواز میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اب تک انڈیا اور پاکستان سے تقریباً دس سنگرز ان کی لکھی غزلیں، گیت، حمد، نعت اور ملی نغمے گا چکے ہیں۔ جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا چکی ہیں۔ جو نامور گلوگار ان کے کلام کو گا چکے ہیں اُن کے نام کچھ یوں ہیں۔ دیبا کرن خان، اُستاد غلام صابر خان، ندا مہر صاحبہ، اُستاد سجاد بری صاحب، انڈین سنگر رفیق شیخ صاحب، صفدر نورصاحب، راحت حسن شیخ صاحب کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نئے سنگر سہیل ارشد صاحب اِن کا لکھا ہوا ترانہ "کشمیر بنے گا پاکستان" جو سہیل ارشد کی آواز میں فاروق اسٹوڈیو لاہور میں ریکارڈ ہوا۔ جس کی ویڈیو نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے۔[1]آج کل جنید عزید میاں قوال بھی اِن کے صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروا رہے ہیں۔ جس کی ویڈیو البم انشاء اللہ جلد ریلیز ہوجائے گی۔