پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی (ولادت: 4 اپریل 1968ء) اردو ادیب اور مصنف ہیں۔ وہ پیشہ سے مدرس ہیں۔ انھوں نے بہار یونیورسٹی سے اردو زبان و ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا اور اس کے بعد 1996ء میں جے پرکاش یونیورسٹی چھپرا، بہار کے گوپیشور کالج میں اردو کے استاد مقرر ہوئے۔ بعد ازاں 2018ء میں جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ، بہار میں صدر شعبۂ اردو کے منصب پر فائز ہوئے۔

Arshad Masood Hashmi
ارشد مسعود ہاشمی

انھوں نے متعدد کتابیں لکھی ہیں جن میں نفسی تجربے اور ادبی تخلیق، شکیل الرحمن کی غالب شناسی، پریم چند ارو لو شن، لوہ سوں کے شاہکار افسانے اور چینی ادب پر ہندوستان ادب کے اثرات جیسی متخلف الموضوع کتابیں شامل ہیں۔[1] ان کے علاوہ ادبی تقویمات، اختر شناسی آپ کی مرتب کتابیں ہیں۔ چینی الہیات کی کتاب تاؤ تے چنگ کا تعارف اور ترجمہ فضائل ترک عمل [2]کے عنوان سے پچھلے ہی سال شائع ہوا ہے۔آپ کے کئی قیمتی مقالےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ arshadhashmi.academia.edu (Error: unknown archive URL) شائع ہو چکے ہیں۔

پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی سالانہ ذو لسانی تحقیقی جریدہ اردو اسٹڈیز کے مدیر اعلا ہیں جسے اردو اور انگریزی زبانوں میں لکھے ادبی تحقیقی مقالات کے لیے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی منظوری حاصل ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. اردو بک ریویو، شمارہ 2021، صفحہ 31
  2. "academia.edu"۔ academia.edu۔ September 12, 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ September 12, 2022 

[1]

  1. "SSRN"۔ SSRN۔ September 12, 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ September 12, 2022