ارمان ابراہیم (پیدائش 17 مئی 1989ء ) چنئی انڈیا سے ایک کار ریسر ہے۔ وہ سابق بھارتی ایف 3 چیمپیئن اکبر ابراہیم کا بیٹا ہے۔ وہ مدراس تامل ناڈو انڈیا میں پیدا ہوا۔

ارمان ابراہیم
 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 مئی 1989ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ریسنگ ڈرائیور [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل گاڑیوں کی دوڑ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

ابراہیم نے اپنا کیریئر 2004ء میں کارٹنگ سے شروع کیا اور فارمولہ ایل جی بی چمپئین بن گیا۔ بعد میں وہ 2005ء میں فارمولہ بی ایم ڈبلیو ایشیا میں گئے۔ اسی سال کے دوران میں اس نے اے1 میں گرینڈ پری چمپئین شپ میں اے 1 ٹیم کی نمائندگی کی۔ فنڈ کی کمی کے باعث یہ چھ ریس کروانے بعد بند ہو گئی۔ اس نے 2006-7 میں دوبارہ اے 1 ٹیم بھارت کی طرف سے گرینڈپرکس سیزن میں ڈرائیو کی۔ سال 2007ء میں وہ فارمولہ وی 6 میں بھی میں گیا ۔ وہاں اس نے پانچ ریس جیت لیں اور پوائنٹس میں سیکنڈ پر ختم کی۔ وہ 2008ء میں جی پی ٹو ایشیا سیریز میں بھی شامل ہوا اور ڈیوڈ پرائس ٹیم کے لیے ڈرائیو کی اور پوائنٹس پر 26 ویں نمبر پر 9 ویں پوزیشن حاصل کی۔ 12 دسمبر 2008ء میں ابراہیم کو پہلا ( اور آخری، واحد) ایشین ڈرائیور اناؤنس کیا گیا جو 2009ء میں ایف آئی اے فارمولہ ٹو کی دوبارہ واپسی کے لیے کار نمبر چھ چلاتے تھے۔[2] اس نے برنو میں پوائنٹس میں سترہویں نمبر پر دوسری چھٹی جگہ پر ریس ختم کی جس سے بہت زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے۔ فارمولہ 2 کی ویب سائٹ نے ارمان کو "بہترین ریس فارم کے ساتھ ڈرائیور " کا درجہ دیا۔ ارمان نے اوسطاً فارمولا 2 میں فی کار، 8 کاروں کو ہرایا دیا۔ دوسرا بہترین ڈرائیور ایڈورڈو پسکوپو تھا جس نے اوسطاً 5 کو منظم طریقے سے ہرایا۔[3] ارمان نے 2010ء میں موٹر سپورٹ ویژن کے لیے ایف آئی اے فارمولہ ٹو میں واپسی اختیار کی۔ اس نے اپنی پہلی ایف ٹو پوڈیم ، سرکٹ دی ویلینکا میں ختم کر لیا اور پوائنٹس میں دسویں نمبر پر ترقی کی۔ 2011ء میں وہ سیریز اور ٹیم میں واپس آیا لیکن سولہ میں سے بارہ ریسوں کے بعد سیریز دوبارہ چھوڑ دی اور پوائنٹس میں 15ویں پر ختم کر دی۔ ارمان بھارتی میڈیا میں بہت مقبول ہے۔ اکتوبر 2009ء میں بھارت کے دورے کے وقت سابق ایف 1 سپر اسٹار ڈیوڈ کلاتھرڈ کے ساتھ ٹی وی پر اس کا خصوصی پروگرام نشر ہوا۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Driver Database driver ID: https://www.driverdb.com/drivers/armaan-ebrahim — اخذ شدہ بتاریخ: 7 جون 2022
  2. "Armaan Ebrahim signs up for F2"۔ FIA Formula Two Championship۔ 2008-12-12۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015 
  3. "The season so far - 2009 statistics"۔ FIA Formula Two Championship۔ 2009-10-05۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015 
  4. "On pole with David Coulthard"۔ NDTV۔ 2009-10-31۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015