ارمی بن النجاشی رحمہ اللہ اہل کتاب تابعی تھے۔

ارمی بن النجاشی رحمہ اللہ
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

ارمی، ارہی یااریحا نام، نجاشی شاہ حبشہ کے صاحبزادے تھے۔

خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آمد سے پہلے وفات

ترمیم

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تمام بادشاہوں کودعوتِ اسلام کے خطوط لکھے توشاہ نجاشی کے پاس عمروبن امیر کوپیغام دے کربھیجا، شاہ نجاشی نے اس پیغام کا خیرمقدم کیا اور ساٹھ آدمیوں کے ساتھ اپنے صاحبزادے ارمیٰ کوخدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روانہ کیا؛ لیکن یہ قافلہ راستہ ہی میں جب کہ وہ ایک دریا کوعبور کررہا تھا اس کی ہلاکت خیز موجوں کی نذر ہو گیا [1] اور منزلِ مقصود کونہ پہنچ سکا، اکسٹھ 61/آدمیوں کے اس قافلہ میں صرف ارمی بن النجاشی کا پتہ چل سکا ؎ ع خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را بقیہ قافلہ توان کے وجود کے ساتھ ان کے نام ونشان بھی ہمیشہ کے لیے مٹ گئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. (اصابہ، جلد:1)