استطاعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے طاقت، ہمت، دسترس یا مالی حیثیت، شریعت کی اصطلاح میں استطاعت سے مراد حج کی سعادت حاصل کرنے کے وسائل ہیں۔ یعنی جس شخص کے پاس اتنی صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ اتنی رقم موجود ہو کہ وہ حج کر سکے تو ایسے شخص کو صاحب استطاعت یا مستطیع کہیں گے۔