مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات ہیں۔ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان 1948ء کی عرب اسرائیلی جنگ کے بعد، مصر اور اسرائیل جنگ کی حالت میں تھے اور اس کے دوران، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان دو جنگیں تھیں (1967 اور 1973) اور ان جنگوں کے بعد، 1979 میں مصری صدر انوار السادت اور اسرائیلی وزیر اعظم کامپ ڈیویڈ گئے اور کامپ ڈیوڈ میں، اسرائیل مصر کے ساتھ معاہدہ کیا۔ پھر، 26 جانوری 1980 کے روز، اسرائیل اور مصر کے درمیان تعلقات قائم ہو گئے اور ایک مہینے کے بعد، اسرائیل نے الیاہو بن الیسار کو مصر میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا اور اسی دن میں مصر نے سعاد مرتضہ کو اسرائیل میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا۔ تل ابیب میں مصری سفارت خانہ ہے اور ایلات میں ایک قونصل خانہ ہے۔ اسرائیل کے حوالے سے، قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ ہے اور اسکندریہ میں ایک اسرائیلی قونصل خانہ ہے۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان سرحد دو رستے ہیں: طابا اور نیتسانا۔ نیتسانا میں راستہ تجارت ہی کے لیے ہے۔ مزید براں، خلیج عقبہ اور بحیرہ احمر میں بھی اسرائیل اور مصر کے درمیان سرحد ہے۔

1979 سے مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات ہیں اور ان سالوں کے درمیان مصر اسرائیل کے لیے بہت اہم ملک ہو گیا۔ جنوری 2011 میں، بینیامین بن الیعازر، اسرائیل کے سابق وزیر دفاع، نے کہا کہ مصر اسرائیل کا مشرقی وسطی میں سب سے بڑا دوست ہے۔ لیکن، تعلقات "سردی امن" سمجھے جاتے ہیں کیونکہ مصروں میں سے اکثر اسرائیل کے ساتھ امن کے خلاف ہیں۔ مثال کے طور پر، مصریوں کا پچاسی فیصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کی وجہ سے مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں اور مزید براں، مصری میڈیا میں اسرائیل کے خلاف جذبات مروجہ ہے۔