اسمارٹ فون
اسمارٹ فون یا ذہین فون (انگریزی: Smartphone) عام موبائل کی نسبت کئی خاص خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اولین ذکی محمول صرف ذاتی رقمی معاون کی خصوصیات کے حامل تھے۔ جبکہ آج کل کے ذکی محمولات میں رقمی عکاسی، عالمی مقامیابی نظام لمسی تظاہرہ اِکائی، وائی فائی، بلوٹوتھ، کیلنڈر، کیلکولیٹر، الارم، سیٹلائٹ نیویگیشن، کیمرا، کلام شناسی، تسجیل و نوپیداوارِ آواز، برقی ڈاک جیسے نظام موجود ہوتے ہیں۔

صارفین اسمارٹ فونز کا استعمال کاروبار، کام یا تفریح کے حصے کے طور پر کرتے ہیں کیونکہ یہ بہت سی موبائل ایپلیکیشنز اور کمپیوٹنگ فنکشنز تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ اسمارٹ فون روزمرہ کی زندگی کا لازمی جزو بن چکے ہیں۔
اسمارٹ فونز کے استعمال کے عام طریقوں میں درج ذیل شامل ہیں:
ای میل اور پیغام رسانی۔ ای میل اور میسجنگ ایپلی کیشنز کو اسمارٹ فون پر انسٹال کیا جاسکتا ہے، جس سے صارفین اپنے فون سے پیغامات وصول اور بھیج سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا۔ بہت سے صارفین سوشل میڈیا پر دوستوں، خاندان اور برانڈز کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر اور لنکڈ ان کے موبائل ایپس موجود ہیں جنہیں صارفین فون کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔ اسمارٹ فون ایپس صارفین کے لیے چلتے پھرتے ذاتی اپ ڈیٹس اور تصاویر پوسٹ کرنا ممکن بناتی ہیں۔
صحت اور تندرستی۔ اسمارٹ فونز کا ایک اور عام استعمال صحت اور تندرستی سے باخبر رہنا ہے۔ مثال کے طور پر آئی فون کی ہیلتھ ایپ نیند کے رویے، غذائیت، جسمانی پیمائش، اہم علامات اور دماغی صحت کی مشقوں کو ٹریک کرتی ہے۔ تیسری پارٹی کے پہننے کے قابل آلات جیسا کہ سمارٹ واچز کسی فرد کی صحت کے اعدادوشمار کی نگرانی کے لیے اسمارٹ فون کے ساتھ جڑ سکتے ہیں، جیسے کہ دل کی دھڑکن اور چلنے والے قدموں کی تعداد، اور اس معلومات کو فون پر جمع کرنے کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
موبائل ادائیگی۔ ڈیجیٹل والیٹ کی خصوصیات صارفین کو اپنے فون پر کریڈٹ کارڈ کی معلومات محفوظ کرنے دیتی ہیں تاکہ کوئی بھی مصنوعات خریدتے وقت موبائل سے ادائیگی کی جا سکے۔
تاریخ ترمیم
ابتدائی سال
پہلا ذکی محمول آئی بی ایم سائمن تھا یہ 1992 میں تیار کیا گیا تھا اور ایک تصوری مصنوعات کے طور پر دکھایا گیا- اسے 1993ء میں عالمی منڈی میں عام فروخت کے لیے جاری کیا گیا-
نوکیا کا پہلا ذکی محمول نوکیا کمیونیکیٹر 9000 تھا جسے 1996ء میں جاری کیا تھا-
سمبئین
2000ء میں پہلا لمسی تظاہرہ اِکائی (انگریزی: Touchscreen) ذکی محمول ایرکسن R380 جاری کیا گیا۔ یہ سب سے پہلا ذکی محمول جس میں ایک آشکار اشتغالی نظام سمبئین کا استعمال ہوا-
اس کے علاوہ 2000 میں، نوکیا کمیونیکیٹر 9210 متعارف کرایا جس میں رنگین تظاہرہ کا استعمال کیا گیا- اس کے بعد کمیونیکیٹر 9500 متعارف کرایا جس میں سب سے پہلے وائی فائی کا استعمال ہوا-
پام / ونڈوز / بلیک بیری
2001 کے آغاز میں پام انکارپوریٹڈ، نے 6035 Kyocera کو متعارف کرایا ریاست ہائے متحدہ امریکا میں بڑے پیمانے پر استعمال یوا-
2001 میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز سی ای اشتغالی نظام اعلان کیا جسے جیبی ذاتی کمپیوٹر اشتغالی نظام کے طور پر پیش کیا گیا-
2002 میں رم(RIM) پہلا بلیک بیری محمول متعارف کرایا جس میں برقی ڈاک کی سہولت بھی موجود تھی-
آئی فون
2007 میں ایپل انکارپوریشن نے اپنے پہلا آئی فون متعارف کرایا-
اینڈروئیڈ
اینڈروئیڈ اشتغالی نظام ذکی محمولات کے لیے 2008 میں جاری کیا گیا۔ اینڈروئیڈ آشکار اشتغالی نظام ہے جسے گوگل کی حمایت حاصل ہے۔ بہت سی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں جیسا کہ سیمسنگ، ایل جی، ہواوے، الکاٹیل، نوکیا، انفنکس، اوپو، موٹورولا، ٹیکنو، ویوو، کیو موبائل، ایچ ٹی سی، ون پلس، آئی ٹیل، سونی، لینوو، شیاؤمی، بلیک بیری، رئیل می، آنر، ڈیکوڈ، سپارکس، میزو، جی رائٹ، جی فائیو، کلب اور ریوو اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کر کے اسمارٹ فون تیار کر رہی ہیں۔
جنوری 2010 میں گوگل نے نیکسس ون متعارف کرایا جس میں اینڈروئیڈ اشتغالی نظام شامل کیا گیا۔
باڈا
نومبر 2009 سیمسنگ کی طرف سے باڈا ذکی محمول اشتغالی نظام متعارف کرایا گیا۔ پہلا باڈا ذکی محمول سیمسنگ S8500 جسے یکم جون 2010 میں جاری کیا گیا-
بیرونی روابط ترمیم
اسمارٹ فون کے فوائد اور نقصانات
ویکی ذخائر پر اسمارٹ فون سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |