اسم ضمیر اور اس کی اقسام
اس مضمون یا قطعے کو اسم ضمیر میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
اسم ضمیر
ترمیمتعریف:
ترمیموہ لفظ جو عبارت میں کسی نام،چیز یا جگہ کے اصل نام کی جگہ استعمال کیا جائے۔ مثلا: عالی اچھا لڑکا ہے۔وہ صبح سویرے اسکول جاتا ہے۔استاد صاحب بھی اس کی عزت کرتے ہیں۔
(ان جملوں میں“وہ’’ اور “اس’’ اسم ضمیر ہیں۔
ترمیماسم ضمیر کی مثالیں
1۔ان کا نام قائد اعظم ہے۔
2۔یہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے
3۔انھوں نے پاکستان بنانے میں مرکزی
کردار ادا کیا۔
4۔ان کا مزار کراچی میں ہے۔
5۔یہ بہت خوبصورت بنا ہوا ہے۔
اسم ضمیر کی اقسام:
ترمیم1۔ضمیر شخصی
2۔ضمیر اشارہ
3۔ضمیر موصولہ
4۔ ضمیر تنکیری
5۔ضمیر استفہامیہ
6۔ضمیر تاکیدی
ضمیر شخصی:
ترمیموہ ضمیر جو کسی شخص کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:
وہ میں، ہم ،آپ، ان،انھوں وغیرہ
ضمیر شخصی کی مثالیں:
میں نے دو گھوڑے خریدے۔ ہم دہلی سے آئے۔ تو کہاں جائے گا؟۔ تم اس جگہ مکان بناو۔وہ یہاں نہیں رہتے۔ وہ کدھر گیا۔
ان جملوں میں“میں، ہم، تو،تم،وہ’’ ضمیر شخصی ہیں۔
ضمیر اشارہ
ترمیموہ ضمیر جو کسی شخص یا جگہ یا چیز کے
اشارہ کے لیے استعمال کیا جائے،
مثلا:یہ،اس، ان،انھیں۔ اسی وغیرہ
جملے:
یہ میرا ہے،وہ آپ کے لیے ہے،وہ احمد کی ہے،وہ دیکھو چاند نکل رہا ہے،یہ دیکھو سانپ جارہا ہے۔
ان جملوں میں ‘’وہ ،یہ’’ اسم اشارہ ہے۔
ضمیر موصولہ
ترمیموہ ضمیر جو کسی اسم کی حالت یا اس کا نام ونشان یا پتہ بتانے کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:
جو گھر کی حالت جانتا ہے وہی بتاسکتا ہے۔
جو لڑکا محنت کرتا ہے کامیابی حاصل کرتا ہے۔جونسا قلم چاہو لے لو۔جو کچھ تم نے سنا صاف صاف بتادو۔
اس جملوں میں “جو’’،“جونسا،جو’’ ضمیر موصولہ ہے۔
ضمیرتاکیدی:
ترمیموہ ضمیر جس میں کسی شخص سے تعلق یا نسبت کی تاکید پائی جائے، مثلا:
اپنا خیال رکھو۔
اپنا کام خود کرو۔
میرا گھر کا کام مکمل ہے۔
اپنا ،اپنی،میرا،ہمارا وغیرہ
ضمیر تنکیری:
ترمیموہ ضمیر جو کسی غیر معین شخص یا چیز کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:
کوئی، کچھ، کسی وغیرہ
کوئی مجھے بتائے گا پاکستان اور انگلستان کے درمیان ہونے والے میچ کا نتیجہ کیانکلا؟ ۔اس مشکل سے نکلنے کے لیے کچھ تو کرنا ہوگا۔
ضمیر استفہامیہ:
ترمیموہ ضمیر جو سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:
کون، کیا، کس وغیرہ
جملے:
تم کیا کررہی ہو؟، میں نے کسے پکارا ہے؟۔، اس لڑائی میں کتنے مرے؟، تم نے کتنا کھایا ؟ تمھیں کونسی کتابیں پسند ہیں؟
ان جملوں میں کیا،کون سے، کسے،کون،کونسی،کتنا،کتنے،کتنی وغیرہ۔' {{{مضمون کا متن}}}
حوالہ جات
ترمیمقواعد اردو مصنف : مولوی عبد الحق :الناظر پبلشرز لکھنؤ
- ↑ امن زبان نامہ۔ اسم ضمیر