اسم موصول
اسم موصول اسم معرفہ کی ایک قسم ہے۔ اسم موصول ایسا اسم ہوتا ہے جب تک اس کے ساتھ کوئی جملہ نہ ملایا جائے اس کے پورے معنی سمجھ میں نہیں آتے جیسے جو کچھ، جو کوئی، جس کو، جس نے، جیسے، جس کا، جس کی، جیسا، جن کاوغیرہ۔
اسم موصول
ترمیماسم موصول کا مفہوم
ترمیماسم موصول وہ اِسم ہے جب تک اُس کے ساتھ کوئی جملہ نہ ملایا جائے تب تک اُس کے پورے معنی سمجھ میں نہیں آتے۔
یا
اسم موصول وہ اسم ہوتا ہے کہ اُس سے بننے والے نامکمل جملے کے ساتھ جب تک دوسرا جملہ نہ ملائیں، جملہ کا مفہوم واضع نہیں ہوتا۔
یا
وہ اسم ہے جب تک اُس کے ساتھ دوسرا جملہ نہ پڑھا جائے جملہ پورے معنی نہیں دیتا۔
اسم موصول کی مثالیں
ترمیمجو کچھ، جو کوئی، جس کو، جس نے، جیسے، جس کا، جس کی، جیسا، جن کاوغیرہ
جملوں کی مثالیں
ترمیماسم موصول کے چند جملوں کے نمونے درج ذیل ہیں۔
جسے بلاؤ گے وہ آجائے گا۔
جو چوری کرے گا اُس کا خانہ خراب ہوگا۔
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔
جو کتاب چاہو لے لو
جس نے محنت کی کامیاب ہوا۔
اِن مثالوں میں جسے، جو، جیسا اور جس اسم موصول ہیں۔
صلہ
ترمیمصلہ کا مفہوم
ترمیماسم موصول کے بعد جو جملہ آتا ہے اُسے صلہ کہتے ہیں۔
مثالیں
ترمیمجو کچھ بوؤ گے، وہی کاٹو گے۔
جس نے محنت کی، کامیاب ہوا۔
ان جملوں میں بوؤ گے اور محنت کی صلہ ہیں۔
جواب صلہ
ترمیمجواب صلہ کا مفہوم
ترمیماسم موصول اور صلہ کے بعد جو اگلا جملہ بات کو مکمل کرنے کے لیے آتا ہے اُسے جواب صلہ کہتے ہیں۔
مثالیں
ترمیمجو کچھ بوؤ گے، وہی کاٹو گے
جس نے محنت کی، کامیاب ہوا۔
اِن جملوں میں وہی کاٹو گے اور کامیاب ہوا جواب صلہ ہیں۔ [1][2]