اسودینہ مستضد وراثہ
اسودینہ مستضد وراثہ (melanoma antigen gene) انسانی موراثہ میں پایا جانے والا وراثوں کا ایک ایسا خاندان ہے جو اسودینومہ (melanoma) نامی سرطان میں ایسے مستضد بناتا ہے جن کو ت خلیات (T cells) نامی سیالویہ خلیات کی ایک ذیلی حل خلوی (cytolytic) قسم کی مدد سے در مختبر (in vitro) شناخت کیا جا سکتا ہے۔ اس وراثے کا مختصر نام اوائل الکلمات اختیار کرتے ہوئے MAGE اختیار کیا جاتا ہے جبکہ اس کے مکمل نام میں اسودینومہ سرطان سے نسبت کے باعث اسودینومہ اور حل خلوی ت سیالویہ (cytolytic T lymphocyte) سے شناخت کی جاسکنے والی مستضد پیدا کرنے کی وجہ سے مستضد (antigen) لگایا جاتا ہے۔