مستضد
مستضد کو انگریزی میں ایٹی جن کہا جاتا ہے اور بعض اوقات اس کے لیے مستمنع کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے جس کی انگریزی immunogen یا امیونوجن استعمال ہوتی ہے۔ مستضد سے مراد کوئی بھی ایسا سالمہ ہوتی ہے کہ جو اگر جسم میں داخل (یا پیدا) ہو جائے تو وہ جاندار کے جسم میں ایک غیر ہونے کا احساس اجاگر کرتا ہے اور اس کو غیر اور خطرناک سمجھتے ہوئے جسم کا مدافعتی نظام متحرک ہو کر اس کے خلاف لڑنے اور اس کو ختم کرنے کے لیے ایسے اجسام بناتا ہے جنکو ضد (antibodies) کہتے ہیں۔
مناعی یا مدافعتی نظام اور اسکی شاخوں یا اقسام کا ایک شجری خاکہ جسمیں غلیل یا Y شکل کی ضد (antibody) کو قرص نما چھوٹے اجسام مستضدات (angtigens) سے تفاعل کرتے ہوۓ دیکھا جاسکتا ہے۔ | |||
|