اسٹارٹ اپ ایک امریکی ٹیلی ویژن ڈراما سلسلہ ہے جو 6 ستمبر 2016ء کو کریکل پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔[1] ڈرامے کی کہانی مسروقہ رقم، ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کے مرکزی کردار فلوریڈا کے شہر میامی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسٹارٹ اپ
معروف بہStartUp
نوعیتڈراما
تخلیق کار
نمایاں اداکار
نشرریاست ہائے متحدہ
زبانانگریزی
پروڈکشن ادارہکریٹیکل کونٹینٹ
ہالی ووڈ گینگ پروڈکشنز
اسٹوری مشین
تقسیم کارسونی پکچرز ٹیلیویژن
نشریات
چینلکریکل

13 جنوری 2017ء کو اس سلسلے کے دوسرے سیزن کے لیے منظوری دی گئی۔[2]

اداکار

ترمیم

کہانی

ترمیم

میامی کے ایک بینکر کو مسروقہ رقم پوشیدہ رکھنے کی ضرورت آن پڑی ہے۔ دوسری طرف ایک ہیشین-امریکی گینگ کا سرغنہ ہے جو قانونی دھارے میں آنا چاہتا ہے۔ کہانی کا تیسرا مرکزی کردار ایک کیوبن-امریکی ہیکر لڑکی ہے جس کے پاس آزاد کرنسی کے حوالے سے ایک انقلابی آئیڈیا ہے۔ تینوں کرداروں کے حالات و واقعات انھیں ایک ساتھ کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور وہ انجانے میں منظم جرائم کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

اقساط

ترمیم

پہلا سیزن (2016ء)

ترمیم
شمار.عنوانہدایت کارمصنفاصل تاریخ نمائش
1"ابتدائی رقم (Seed Money)"بین کیٹائیبین کیٹائی6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
چار مختلف لوگوں کی زندگیاں بعض واقعات کے باعث ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ کرپٹو کرنسی کے تصور پر مشتمل ’جین کوائن‘ کا آئیڈیا لے کر، ایزی ایک کمپنی میں جاتی ہے جہاں نک ٹالمین سے اس کی ملاقات ہوتی ہے۔ نک کا باپ مسروقہ رقم چھپانے کے لیے اس کی منت سماجت کرتا ہے۔ نک صرف اپنے باپ کی زندگی محفوظ رکھنے کی خاطر اس کی مدد کرنے کی ہامی بھرلیتا ہے اور وہ رقم جین کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے ایزی کو دیدیتا ہے۔ اس میں سے کچھ رقم ہیشین-امریکی گینگ سے تعلق رکھنے والے، رونلڈ ڈیسی کی ہے جو نک کے باپ کو غائب پاکر نک تک پہنچ جاتا ہے۔ دوسری طرف ایف بی آئی ایجنٹ، فل راسک بھی اس رقم کے تعاقب میں نک تک جا پہنچتا ہے۔
2"نچلی منزل (Ground Floor)"بین کیٹائیبین کیٹائی6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
رونلڈ کے دھمکیاں دینے پر، نک اور ایزی اس کی رقم واپس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایجنٹ راسک کی نئی ساتھی، میڈی، اینڈی ٹالمین کے تعاقب میں اس کی مدد کرنا شروع کرتی ہے۔ علاقے میں گینگز کے مسائل کے پیشِ نظر، رونلڈ ایزی کی جین کوائن سے متعلق پیشکش بارے میں دوبارہ سوچتا ہے۔
3"دلیلِ تصور (Proof of Concept)"لوئیس پرئیٹوبین ڈوباش6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
ایزی، نک اور رونلڈ مل کر اسٹارٹ اپ کے لیے رقم اکٹھی کرنے کے لیے منصوبے بناتے ہیں۔ رونلڈ اپنے ایک امیر ساتھی سے رابطہ کرتا ہے لیکن ناکامی ہوتی ہے۔ نک ایک دولتمند کاروباری شخص سے بات چیت بڑھاتا ہے۔ اسی دوران اس کا باپ، اسے ایجنٹ راسک کی حقیقت بتادیتا ہے۔
4"سرمایہ کار فرشتہ (Angel Investor)"لوئیس پرئیٹواسکاٹ گولڈ6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
نک پہلی بار جین کوائن میں سرمایہ کاری کا منصوبہ ایک دولتمند کاروباری شخص کے سامنے پیش کرتا ہے اور اسے بالآخر راضی کرلیتا ہے۔ دوسری طرف راست اور میڈی کا ساتھ ایک حیران کن موڑ لے لیتا ہے جب راسک کی غیر قانونی طریقے سے کام کرنے کی کوشش سامنے آجاتی ہے۔
5"خریداری (Buyout)"بین کیٹائیبین کیٹائی6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
ایک ہیکر، راسک کے مجبور کرنے پر جین کوائن کے اکاؤنٹ سے ساری رقم چراکر راسک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیتا ہے۔ ایزی، نک اور رونلڈ کے لیے یہ خبر کسی دھچکے سے کم نہیں۔ رونلڈ ایک خطرہ مول لینے کی کوشش کرتا ہے۔
6"تنہا کوشش (Bootstrapped)"لوئیس پرئیٹوشیرون لینن اور جوش کوربن6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
7"تخمین کاری (Valuation)"لوئیس پرئیٹوجوش کوربن6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
8"حسب شرح (Pro Rata)"بین کیٹائیجوش کوربن6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
9"جبری قبضہ (Hostile Takeover)"بین کیٹائیاسکاٹ گولڈ، پال لیڈین اور جوش کوربن6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)
10"نو سرمایہ کاری (Recapitalization)"بین کیٹائیبین کیٹائی6 ستمبر 2016ء (2016ء-09-06)

حوالہ جات

ترمیم
  1. ڈیڈ لائن ہالی وڈ - 'اسٹارٹ اپ' کا جائزہ: کریکل ڈراما کرکرا لیکن ایک اعلی سرمایہ کاری نہیں ہے
  2. "'اسٹارٹ اپ' کا جائزہ:"۔ 2017-07-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-03
  3. ^ ا ب پ ت Denise Petski (27 جنوری 2016)۔ "Crackle Orders New Drama 'Start Up' Starring Martin Freeman & Adam Brody"۔ deadline.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-18
  4. Denise Petski (27 جنوری 2016)۔ "'Black Sails' Casts David Wilmot As Regular, Jocelin Donahue Joins Crackle's 'Start Up'"۔ deadline.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-18
  5. Denise Petski (17 مارچ 2016)۔ "'Taken' Casts Jose Pablo Cantillo In NBC Prequel Series, Ashley Hinshaw Joins Crackle's 'Start Up'"۔ deadline.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-18

بیرونی روابط

ترمیم