اسپتال کی نظامت
اسپتال کی نظامت (انگریزی: Health administration)، جسے صحت کا انتظام، صحت کی دیکھ ریکھ کا انتظام، صحت کی دیکھ ریکھ کی نظامت وغیرہ بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا شعبہ ہے جس میں عوامی صحت کے نظاموں، صحت کی دیکھ ریکھ کے نظاموں، اسپتالوں اور اسپتال کے نیٹ ورکوں کی قیادت، ان کے انتظامات اور عمومی نظامت کا سبھی ابتدائی، ثانوی اور ثالثی شعبوں میں جائزہ لیا جاتا ہے۔
اہمیت
ترمیماسپتال کی نظامت کی اہمیت کئی گونہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسپتال آنے والا مریض خارجی (آؤٹ پیشنٹ) بھی ہو سکتا ہے اور اندرونی (اِن پیشنٹ) بھی ہو سکتا ہے۔ پھر مرض کی شدت کی حساب سے مریض ہنگامی دیکھ ریکھ (ایمرجنسی) سے رجوع ہو سکتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ اسے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جا سکتی ہے، جو اکثر چوٹ لگنے کے معاملوں میں ہوا کرتی ہے۔ خارجی مریض صرف صلاح و مشورہ کر کے بھی رخصت ہو سکتا ہے۔ یہ اس صورت میں ممکن ہے جب مرض اتنا سنگین نہیں ہے اور مریض کو چوبیسوں گھنٹے کی دیکھ ریکھ کی ضرورت نہیں۔ اسپتال میں تشخیصی خدمات بھی ہوتی ہیں، جو درد و مرض کی علامات اور تجربہ گاہ کے معائنے سے کوئی طبی رائے قائم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
اسپتالوں میں مختلف وارڈ یا بلاک ہو سکتے ہیں۔ مثلًا زچگی کا وارڈ، بچوں کا وارڈ، دل کی بیماری کا وارڈ اور دیگر کئی وارڈ ممکن ہو سکتے ہیں۔
تاہم اسپتال اور مریضوں کی دیکھ ریکھ ایک بہت بڑی ذمے داری ہے۔ اس میں ذرا سی بھی غفلت پولیس اور عدالت کے مقدموں اور نیز اسپتالوں کی بد نامی کا سبب بن سکتی ہے۔ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "نشوا ہلاکت کیس، دارالصحت اسپتال کے مالکان کی ضمانت مسترد"۔ 2019-07-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-29