اسپغول
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اسپغول ایک بیج ہے جس کا پو دا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ٹہنیا ں باریک ہو تی ہیں اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریبا ً مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کا رنگ سرخی ما ئل سفید اور سیا ہ ہوتاہے۔ یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کامزاج سر د اور تر ہو تا ہے۔ اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے۔ چھلکا اسپغول کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔
اسپغول بهوسى، اسے سائیلیم بهى كہا جاتا ہے۔ اسپغول يا سائیلیم بنیادی طور پر غذائی ریشہ يا بهوسى کے طور پر قبض اور ہلکی اسہال دونوں کی علامتوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے [1]۔ غذا میں تین ہفتوں یا اس سے زیادہ عرصے تک سائیلیم کا استعمال بلڈ کولیسٹرول والے افراد میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور ذیابیطس والے افراد میں خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک سائیلیم کا استعمال سسٹولک بلڈ پریشر میں تھوڑی بہت کمی لاتا ہے۔[2] وہ پودے جن سے بیج نکالا جاتا ہے وہ خشک اور ٹھنڈی آب و ہوا کو برداشت کرتے ہیں اور بنیادی طور پر اس كى کاشت ہندوستان میں کی جاتی ہے۔[3]
سائیلیم بنیادی طور پر وزن میں کمی،قبض ميں مدد کے لیے فروخت کیا جاتاہے۔ ، اگرچہ اس طرح کے اثرات کے بارے میں سائنسی ثبوت بہت کم ہیں۔[4]
کھانا
ترمیمسائیلیم آئس کریم اور دیگر منجمد میٹھى چيزوں كو گاڑھا کرنے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔[5][6][7][8][9]
انسانی صحت۔قبض
ترمیمPsyllium بنیادی طور پر ایک غذائی ریشہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو چھوٹی آنت سے جذب نہیں ہوتا ہے۔ اس کو زیادہ درست طریقے سے غذائی ریشہ سمجھا جاتا ہے اور اس طرح سے قبض اور ہلکی اسہال دونوں کی علامات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سائیلیم کی جلاب خصوصیت كے ساتھ ریشہ سے منسوب کیا جاتا ہے: یہ پانی جذب کرتا ہے اور اس کے بعد پاخانہ کو نرم کرتا ہےـ[10][11]
ہائی بلڈ کولیسٹرول
ترمیماگر دائمی طور پر اس کا استعمال کیا جائے تو - اس سے خون کا کولیسٹرول کم ہوگا اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو گا۔ کلینیکل ریسرچ نے ثابت کیا کہ سائیلیم سیڈ بھوسی سے روزانہ سات گرام یا اس سے زیادہ گھلنشیل ریشہ ہائپرکلولیسٹرول والے افراد میں کل کولیسٹرول اور کم کثافت لیپوپروٹین کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کيا جاسكتا ہےـ[12][13][14]
ذیابیطس
ترمیمتجزیے میں بتایا گیا ہے کہ کھانے سے پہلے استعمال كئے جانے سے خون میں گلوکوز اور گلیکیٹڈ ہیموگلوبن میں بہتری آتى ہے ، ذیابیطس کی تشخیص پانے والے افراد بالخصوص ذیابیطس كى تشخيص پانے والے پہلے درجہ كے لوگوں کے لیے معمولی بہتری دیکھنے میں آئى ہے۔[15][16]
برے اثرات
ترمیمعام طور پر فائبر کے کچھ مضر اثرات ہوتے ہیں۔ اگر مناسب مقدار میں پانی کے بغیر لیا جائے تو سائیلیم آنتوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں پیدا کر سکتا ہے۔ پيٹ ميں گیس بهى بڑھ سكتى ہے۔ اگر مناسب پانی کے بغیر سائیلیم لیا جائے تو یہ گلے میں پھنس سكتا ہے۔[17][18]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-slavin13-1" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-williams-2" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/India" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-slavin13-1" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-slavin13-1" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-Jov-3" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-Gibb2015-4" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-Khan-5" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Citation_needed" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-mcr-7" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-mcr-7" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-FDA-9" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-10" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-Wei2009-11" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-12" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-FDA-9" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-pmid8590522-15" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.wikipedia.org/wiki/Psyllium#cite_note-Dah2015-14" روابط خارجية في
|title=
(معاونت)