اسکرپٹ نویسی تہ برائے اینڈرائڈ
اسکرپٹ نویسی تہ برائے اینڈرائڈ (انگریزی: Scripting layer for Android) جسے مختصراً SL4A کہا جاتا ہے، ایک کتب خانہ ہے جس کے ذریعہ مختلف زبانوں میں لکھی گئی اسکرپٹ کو براہ راست اینڈرائڈ پر بنا اور چلایا جا سکتا ہے۔[1][2][3][4] سافٹ ویئر ترقی دہندگان کے لیے تیار کیا گیا یہ کتب خانہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ جنوری 2016ء میں اس کی ترقی رک جانے کے بعد کچھ افراد نے اسے اینڈرائڈ لالی پاپ اور مارش میلو پر چلانے کے لیے اس میں اضافہ کرنا شروع کیا ہے۔
پروگرامنگ زبان | سی اور Java |
---|---|
آپریٹنگ سسٹم | اینڈرائڈ |
صنف | کتب خانہ |
اجازت نامہ | Apache License 2.0 |
ویب سائٹ | github |
اس کتب خانے میں موجود اسکرپٹ جاوا کے عام اینڈرائڈ اطلاقیوں کے لیے دستیاب API کی مدد سے کام کرتی ہیں۔ انھیں براہ راست ٹرمنل میں یا اینڈرائڈ خدمات کی مدد سے پس منظر میں بھی چلایا جا سکتا ہے۔
اب تک اس کتب خانے میں حسب ذیل زبانوں کی معاونت شامل کی گئی ہے :
- پائیتھون (پروگرامنگ زبان)
- پرل (پروگرامنگ زبان)
- روبی (پروگرامنگ زبان)
- لوا (پروگرامنگ زبان)
- جاوا اسکرپٹ
- ٹی سی ایل
- ریکس
- بین شیل
جون 2009ء میں گوگل نے اس کتب خانے کا اعلان کیا، اس وقت اس کا نام Android Scripting Environment رکھا گیا تھا۔ اسے دراصل ڈیمن کولر نے بنایا ہے اور بعد ازاں کئی ترقی دہندگان کی مدد سے اس میں ترقی جاری رہی۔[5][6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Scripting Comes to Android"۔ O'Reilly Media۔ 9 جون 2009۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-12
- ↑ "Scripting Comes to Android"۔ گوگل۔ 8 جون 2009۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-12
- ↑ "Android Gets Scripting Support with Python, Lua, Beanshell; Ruby planned"۔ infoq.com۔ 30 جون 2009۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-12
- ↑ "Python, Lua and BeanShell: Google's New Android Scripting"۔ Linux Magazine۔ 12 جون 2009۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-13
- ↑ Paul Ferrill (2011)۔ Pro Android Python with SL4A۔ Apress (via Google Books)۔ ص 4۔ ISBN:9781430235699
- ↑ Paul Barry (30 اپریل 2011)۔ "Python for Android"۔ Linux Journal شمارہ 203