لوا (پروگرامنگ زبان)
لوا (انگریزی: Lua؛ پرتگالی زبان میں اس کا مطلب چاند ہے)[1] چھوٹے سائز کی ایک ہلکی پھلکی ملٹی پیراڈائم پروگرامنگ زبان ہے جو بنیادی طور پراسکرپٹنگ زبان کے طور پر استعمال کے لیے بنائی گئی ہے۔ فیم (FEMM) نامی “فائنائٹ ایلیمنیٹ“ پر مبنی آزاد مصدر تجزیہ پروگرام کو بیچ موڈ میں چلانے کے لیے لوا ہی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لوا کراس پلیٹ فارم زبان بھی ہے۔[2]
پیراڈائم | پروگرامنگ پیراڈائم: scripting, imperative (procedural, prototype-based اوبجیکٹ اوریئنٹڈ پروگرامنگ), functional |
---|---|
اشاعت | 1993 |
ڈیزائنر | Roberto Ierusalimschy Waldemar Celes Luiz Henrique de Figueiredo |
مستحکم اشاعت | 5.3.1 (17 جون 2015ء | )
پیش منظر | 5.3.0 (12 جنوری 2015ء | )
شعبہ تحریر | dynamic , strong, duck |
اہم اطلاقات | Lua, LuaJIT, LLVM-Lua, Lua Alchemy |
بولیاں | Metalua, Idle, GSL Shell |
متاثر | سی++, CLU, Modula, Scheme, SNOBOL |
موثر | Io, GameMonkey, Squirrel, Falcon, MiniD, Julia |
اطلاقی زبان | ANSI C |
آپریٹنگ سسٹم | کراس پلیٹ فارم |
اجازت نامہ | MIT License |
فائل کی توسیع | .lua |
ویب سائٹ | www |
تاریخ
ترمیملوا زبان کی تخلیق 1993ء میں برازیل کے روبرتو لیروسالمسكی (Roberto Ierusalimschy)، فیگیوریدو (Figueiredo) اور والديمر سيليس (Waldemar Celes) نے کی تھی۔
مثالیں
ترمیملوا زبان میں معروف ہیلو ورلڈ پروگرام اس طرح لکھا جا سکتا ہے:[3]
print 'Hello World!'
پروگرام کے دوران تبصرے درج کرنے کے لیے یہ سنٹیکس استعمال ہوتا ہے:
-- لوا میں تبصرہ کی تمام سطریں دوہرے ہائفن سے شروع ہوتی ہیں۔ (یک سطری تبصرہ)
--[[دوہری سطروں والے تبصروں کے ارد گرد دوہرے قلابین استعمال کیے جاتے ہیں۔]]
--[=[ اس طرح کے تبصرہ میں دوسرے --[[تبصرہ]] کو شامل (nested) کیا جاسکتا ہے۔ ]=]
ذیل میں فیکٹوریل (factorial) نکالنے کے لیے فنکشن کی مثال دی گئی ہے:
function factorial(n)
local x = 1
for i = 2,n do
x = x * i
end
return x
end
لوپ
ترمیملوا زبان میں چار قسم کے لوپس ہیں:
- while loop
- repeat loop
- for loop
- اور عام لوپ
وہائل لوپ (while loop) کا سنٹیکس اس طرح ہے:
local condition = true
while condition do
--Statements
end
اور repeat loop:
local condition = false
repeat
--Statements
until condition
لوپ باڈی کو کم از کم ایک بار چلاتا ہے اور لوپ جاری رہتا ہے تاآنکہ cond true ہو جائے۔
اور for loop:
for index = 1,5 do
print(index)
end
لوپ باڈی کو پانچ مرتبہ دوہراتا ہے۔
for loop کی دوسری شکل:
local start,finish,delta = 10,1,-1 --delta may be negative, allowing the for loop to count down or up.
for index = start,finish,delta do
print(index)
end
جنرک for loop:
for key,value in pairs(_G) do
print(key,value)
end
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "About Lua"۔ Lua.org۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2013
- ↑ "About Lua"۔ Lua.org۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2011
- ↑ Roberto Ierusalimschy (2003)۔ Programming in Lua, 1st ed.۔ PUC-Rio, Brazil: lua.org۔ صفحہ: 3۔ ISBN 9788590379829