اشعاعی بادل
Radioactive cloud
نویاتی دھماکے یا کھُلی فضاء میں نویاتی تعامل سے خارج ہونے والا اشعاعی مواد جب کرۂ فضاء کے بالائی حصّے تک پوھنچ جاتا ہے تو یہ ایک اشعاعی بادل کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ یہ بادل زیادہ تر ایسے تابکار مادے پر مشتمل ہوتا ہے جو واپس زمین پر خاک اور راکھ کی صورت میں آ گرتا ہے۔ اور چُونکہ یہ خاک اور راکھ آسمان سے برف کی مانند گرتی ہے، بہت سے لوگ اس عمل کو نویاتی سرما کہہ کر موسمِ سرما سے بھی مشابہت دے دیتے ہیں۔