اشعاع (طبیعیات)
شعاع ریزی یا اشعاع (Radiation) ایک عمل ہے جس میں ایک جسم یا جوہر، موجوں یا محرک جوہری ذرات کی شکل میں توانائی اُس وقت خارج کرتا ہے جب وہ زیادہ توانائی کی حالت سے کم توانائی کی حالت پر تبدیل ہوتا ہے۔
ایٹمی مادہ پر اِس کے اثر کی بنیاد پر اِس کی دو اقسام ہوسکتی ہیں : آئنسازی اور غیر آئنسازی۔ تاہم شعاع ریزی کا لفظ عموماً آئنسازی شعاع ریزی کے لیے اِستعمال ہوتا ہے۔ آئنسازی شعاع ریزی میں جوہروں یا سالموں کو آئینوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جبکہ غیر آئنسازی شعاع ریزی میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی۔ تابکار مواد وہ طبعی مادہ ہے جو آئنسازی شعاعیں خارج کرتا ہے۔
اقسامترميم
شعاع ریزی کی اصل میں تین اقسام ہیں : عہ شعاعیں ، بہ شعاعیں اور حبہ شعاعیں . یہ تمام شعاعیں غیر مستحکم جوہر کے مرکزہ سے خارج ہوتی ہیں .
ویکی کومنز پر اشعاع (طبیعیات) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |