اشوک گنڈوترا
اشوک گنڈوترا (پیدائش: 24 نومبر 1948ء) ایک سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1969ء میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے۔ گنڈوترا برازیل میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد غیر ملکی خدمات میں تعینات تھے، جب کہ خاندان کا تعلق دہلی سے تھا۔ انھوں نے دہلی اور بنگال کے لیے مقامی طور پر کرکٹ میں حصہ لیا۔
فائل:Ashok Gandotra 1.jpeg | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | ریو ڈی جنیرو، برازیل | 24 نومبر 1948|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا سلو گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 122) | 15 اکتوبر 1969 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 15 نومبر 1969 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 5 فروری 2020 |
ایک ہونہار نوجوان کھلاڑی
ترمیمبہت سے ہونہار نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہونے کے باوجود وجے مرچنٹ کے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہونے پر انھیں نظر انداز کر دیا گیا تھا، گنڈوترا بائیں ہاتھ کے ایک مضبوط بلے باز تھے جنھوں نے 1969-70ء میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ایک،ایک ٹیسٹ کھیلا، جس میں انھیں زیادہ کامیابی نہیں ہوئی۔ یونیورسٹی کی سطح پر شاندار، گنڈوترا نے ایک دہائی طویل فرسٹ کلاس کیریئر میں دو سنچریوں کے ساتھ 2121 رنز (28.66) بنائے۔