اشیتا گڈونی
اشیتا انوپ گڈونی (پیدائش 9 مئی 1992ء ہانگ کانگ میں) ہانگ کانگ کی ایک کرکٹ کھلاڑی ہے جو ہانگ کانگ خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بطور کپتان کھیلی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 2006ء میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کی خواتین کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے خلاف ڈیبیو کیا۔[1]
اشیتا گڈونی | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 9 مئی 1992ء (32 سال) |
شہریت | عوامی جمہوریہ چین |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
اس نے 2010ء کے ایشین گیمز میں ہانگ کانگ کی نمائندگی کی ہے اور 2014ء کے ایشین گیمز کی کپتانی کی ہے۔ انہوں نے 2016ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 10 سال تک ہانگ کانگ کی نمائندگی کرنے کے بعد فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ فی الحال ہانگ کانگ کرکٹ کلب اور سنگاپور کرکٹ کلب کے لیے کھیلتی ہیں۔