اصطلاح شریعت
(اصطلاح شرع سے رجوع مکرر)
کسی لفظ کے وہ مخصوص معانی جو شریعت میں مراد لیے جاتے ہیں، انھیں اصطلاح شریعت کہتے ہیں۔ اسے اصطلاح شرع یا شرعی اصطلاح بھی کہا جاتا ہے۔ شریعت کی رو سے ، شارع کی طرف سے، وہ حکم جس میں کوئی مصلحت ہو، شرعی حکم کہلاتا ہے۔شارع سے مراد اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہوتا ہے ۔
- تقویٰ ،عربی زبان میں بچنے، پرہیز کرنے اور لحاظ کرنے کو کہتے ہیں۔ لیکن اصطلاح شریعت میں یہ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہمیشہ حاضر و ناظر ہونے کا یقین پیدا کرکے دل میں خیر کی طرف رغبت اور شر سے نفرت پیدا کردیتی ہے۔
- زکوٰۃ کے معنی لغت میں پاک کرنا اور بڑھنا ہے۔ اصطلاح شریعت میں مال کے اس حصہ کو زکوٰۃ کہتے ہیں جو شرعی احکام کے مطابق مال میں سے حساب کر کے نکالا جاتا ہے
- جنت لغت میں باغ کو کہتے ہیں لیکن اصطلاح شریعت میں ایک خاص مکان کا نام ہے جو نشاۃ آخرت میں ہمیشہ کے لیے ابرار و متقین کو عنایت ہوگا۔