اصل الاصول
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اصل الاصول سید عبدالقادر مہربان فخری (1143ھ۔ 1204ھ) کی وحدت الوجود کے موضوع پر ایک ضخیم فارسی کتاب ہے جو مولف نے 1193ھ میں تالیف کی۔ اس کتاب کو محمد یوسف کوکن عمری نے مرتب کیا جو مدراس سے 1951ء میں شائع ہوئی۔ مولف نے اس کتاب میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مجدد الف ثانی نے آخر میں وحدت الوجود کی حمایت کرنا شروع کر دی تھی اور مشرب وحدت الشہود سے رجوع کر لیا تھا۔ مؤلف نے اس حوالے سے مکتوبات امام ربانی کے دفتر سوم کے مکتوب 58 کو بطور ثبوت پیش کیا ہے جس میں علما و عرفاء کی طرح حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی تعریف و توصیف کی گئی ہے۔