اطراف
اطراف اقسام کتب حدیث میں سے ایک قسم ہے محدثین کے نزدیک اطراف کی شکل یہ ہوتی ہے کہ ایک خاص حدیث کی تمام سندیں یا کئی مخصوص احادیث کی اسانید کو جمع کر دیا جائے، جہاں تمام اسانید ایک جگہ جمع ہوجائیں تو وہاں سے آگے ایک سند نقل کردی جائے ، اس قسم کی کئی کتابیں ہیں : مثلاً ابن عساکر کی ” الاشراف علی معرفة الاطراف“ حافظ جمال الدین مِزّی کی ” تحفة الاشراف بمعرفة الاطراف “حافظ ابن حجر کی”اتحاف المھرة باطراف العشرة “وغیرہ ہیں۔