اطہر مسعود
سینئیر صحافی ، روزنامہ ’جنگ‘ کے سابقہ گروپ ایڈیٹر
پیدائش
ترمیمصحافتی زندگی
ترمیم1968ء میں سولہ برس کی عمر میں ہفت روزہ ’’چٹان‘‘ سے اپنے قلمی سفر کا آغاز کیا۔ 1972 میں روزنامہ ’’مغربی پاکستان‘‘ سے وابستہ ہوئے۔ 1981 میں جب لاہور سے روزنامہ جنگ کا اجرا عمل میں آیا تو اس کی اساسی ٹیم کا حصہ بنے۔ روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ آزاد اور روزنامہ جناح سے بھی منسلک رہ چکے ہیں۔ ان کا کالم دیدہ بینا قارئین میں بہت مقبول ہے۔
اعزاز
ترمیمحکومت پاکستان نے انھیں 23 مارچ 1994ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
وفات
ترمیم19 اپریل 2022ء کو لاہور میں وفات پائی، گذشتہ روز اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔