23 مارچ
سال کا دن
23 مارچ عیسوی تقویم کا 82 واں (لیپ کے سال کا 83 واں) دن ہے۔ اس کے بعد سال کے 283 مزید دن ہوتے ہیں۔
21 مارچ | 22 مارچ | 23 مارچ | 24 مارچ | 25 مارچ |
واقعات
ترمیم- 1940ء – قرارداد پاکستان لاہور ميں پيش کی گئی۔
- 1956ء – نو سال کی بحث و تمحیص کے بعد پاکستان میں پہلا آئین نافذ کر دیا گیا جس کے نتیجہ میں ملک دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ بنا۔
- 1979ء – جنرل ضیاء الحق نے پاکستان میں 17 نومبر 1979ء کو انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کیا۔ اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
- 2003ء – آسٹریلیا نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کا مسلسل دوسری مرتبہ کرکٹ عالمی کپ جیتا۔
- 2005ء بزنس ریکارڈر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تحت پاکستان کے مشہور چینل آج ٹی وی کی نشریات کا آغازہوا۔[1]
- 1940ء آل انڈیا مسلم لیگ نے قرارداد پاکستان پیش کی۔ مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل علاحدہ ریاست کے قیام کے لیے یہ قرارداد پاکستان کے نام سے جانی جاتی ہے۔[1]
ولادت
ترمیم- 1749ء – پئیر سیموں لاپلاس، فرانسیسی ریاضی دان اور ماہر فلکیات (و۔ 1827ء)
- 1858ء – لڈوگ کویڈ، جرمن سیاست دان و فعالیت پسند، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1941ء)
- 1876ء – ضیاء گوک الپ، ترک ماہر سماجیات، شاعر اور فعالیت پسند (و۔ 1924)
- 1881ء – روگر ماٹن ڈو گاڈ، فرانسیسی ناول نگار و ناٹک نگار، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1958ء)
- 1881ء – ہرمن سٹاوڈنگر، جرمن کیمیا دان اور محقق، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1965ء)
- 1906ء – جوآن کرافورڈ، امریکی فلمی اداکارہ (و۔ 1977ء)
- 1907ء – ڈینئیل بوٹ، سوئس اطالوی ادویہ ساز و محقق، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1992ء)
- 1910ء – اکیرا کروساوا، جاپانی ہدایت کار، تخلیق کار و اسکرین رائٹر (و۔ 1998ء)
- 1914ء - سید رئیس احمد جعفری ندوی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور صحافی، مورخ، ماہرِ اقبالیات، ناول نگار، مترجم اور سوانح نگار تھے۔( وفات: 27 اکتوبر، 1968ء)
- 1923ء شیخ مبارک علی ایاز المعروف شیخ ایاز سندھی زبان کے بہت بڑے شاعر ہیں۔ آپ کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے بعد سندھ کا عظیم شاعر مانا جاتا ہے۔ ( وفات: 28 دسمبر، 1997ء)
- 1927ء-پروفیسر محمد منور مرزاپاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے پروفیسر، ماہرِ اقبالیات، محقق، مورخ اور شاعر تھے۔( وفات: 7 فروری، 2000ء)
- 1929ء۔ نصرت بھٹو۔ کرد (ایران) نژاد پاکستانی، سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی بیوی، بے نظیر بھٹو کی والدہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی دوسری چیئرپرسن۔ وہ ایک بہادر خاتون تھیں جن کی تمام اولاد ان کی زندگی میں قتل اور شوہر کو پھانسی ہوئی ،جنرل ضیا الحق مارشل لا کے خلاف جمہوریت کی بحالی کے لیے خوب کام کیا اور قید و بند کی صعوبتیں اٹھائیں،
- 1940ء۔ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا پاکستان سے تعلق رکھنے و الے اردو زبان و ادبیات کے نامور ، شاعر، محقق، نقاد، ماہرِ اقبالیات، اردو کے پروفیسر امریطس، صدر شعبہ اردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اورینٹل کالج لاہور کے سابق پرنسپل ہیں
- 1948ء – وسیم باری، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
- 1957۔ محمد حمید شاہد۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور افسانہ نگار، ناول نگار اور ادبی نقاد ہیں۔
- 1964ء – ہوپ ڈیوس، امریکی اداکارہ
- 1973ء۔ میر واعظ عمر فاروق ۔ کشمیر کے ایک معروف حریت رہنما ہیں جو عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ ہیں وہ جامع مسجد کے خطیب بھی ہیں اور وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اہم رہنما بھی ہیں۔
- 1976ء – سمرتی ایرانی، بھارتی اداکارہ، پروڈوسر اور سیاست دان، وزیر ترقی انسانی وسائل
- 1986ء – کنگنا راناوت، بھارتی اداکارہ
- ء- عبد الرحمن بابر، پاکستانی صحافی
وفات
ترمیم- 625ء۔ قیس بن عمرو شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔
- 1369ء – پیٹر، شاہ قشتالہ (پ۔ 1334ء)
- 1931ء – بھگت سنگھ، برصغیر کی جنگ آزادی کی ایک مشہور شخصیت (پ۔ 1907ء)
- 1960ء – بدیع الزماں، ترک ماہر الہیات و محقق (پ۔ 1878ء)
- 1992ء – فریڈریک ہایک، آسٹریائی جرمن ماہر معاشیات اور فلسفی، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1899ء)
- 2011ء – الزبتھ ٹیلر، امریکی-برطانوی اداکارہ، انسان دوست (پ۔ 1932ء)
- 2015ء – لی کوان یئو، سنگا پوری وکیل اور سیاست دان، پہلے وزیر اعظم سنگا پور (پ۔ 1923ء)
- 2020ء۔ نورا ایلی ایک سوئس نو مسلم مبلغہ تھیں۔ سویٹذرلینڈ میں خواتین کے امور کی اسلامی شوری کونسل کی سربراہ تھیں، بہت سے ٹیلی ویژن پروگراموں میں اپنے فکری اور سیاسی آرا کو پیش کرنے کے لیے شریک ہوتی تھیں۔( پ۔ 3 اپریل 1984ء)
- 2020ء۔اسامہ ریاض ایک پاکستانی ڈاکٹر تھے، جن کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ ان کی وفات 23 مارچ 2020ء کو کووڈ-19 کی وبا سے ہوئی۔ 27 مارچ 2020ء کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے ان کے لیے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا شہری اعزاز نشان کشمیر دینے کا اعلان کیا۔
تعطیلات و تہوار
ترمیم- یوم پاکستان – پاکستان
- 1956ء سوڈان کو آزادی حاصل ہوئی [1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Aaj ki Tareekh (مارچ)"۔ Pakistani Point