افتخار حسین ممدوٹ
پیدائش 1905ء
وفات: 1969ء
ریاست ممدوٹ (بھارتی پنجاب) میں پیداہوئے۔ پاکستان بننے سے قبل اور بعد میں بھی پنجاب مسلم لیگ کے صدر تھے۔ 1946 میں پنجاب اسمبلی کے وزیر اعلیٰ رہے۔ 1950ء میں مسلم لیگ سے علاحدہ ہو گئے اور جناح مسلم لیگ کے نام سے ایک نئی پارٹی تشکیل کی، جسے بعد ازاں عوامی مسلم لیگ میں ملادیا گیا۔ 1951ء کے بعد صوبائی اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر اور پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے۔ 1953ء میں دوبارہ مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1954ء میں انھیں سندھ کا گورنر بنایا گیا۔ جون 1955ء میں پنجاب کی طرف سے پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان ہوئے۔ 1958ء میں سیاسی زندگی سے ریٹائر ہو گئے۔ پاکستان بننے کے بعد 1950 تک ممدوٹ اور دولتانہ کے درمیان سخت اختلاف رہا.