افسانہ بایگان
افسانه بایگان (پیدائش: 2 جنوری 1961ء، تہران) ایک ایرانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔ افسانہ 1976ء میں ایران کے مقابلہ حسن “مس ایران “ میں دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کی فنی زندگی کی ابتدا 1982ء میں علی علیزادہ کی مختصر فلم «بوق» سے ہوئی۔[1]
افسانہ بائگان | |
---|---|
افسانہ بائگان, جولائی 2015
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | تہران, ایران |
2 جنوری 1961
شہریت | پہلوی ایران (1961–1979) ایران (1979–) |
شریک حیات | مصطفی شائستہ (m. 1983) |
اولاد | عامر علی (پیدائش 1984) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | شہید بہشتی یونیورسٹی |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
زندگی
ترمیمافسانہ بایگان 2 جنوری 1961ء کو ایران کے دار الحکومت تہران میں پیدا ہوئی۔ سولہ برس کی عمر میں اس نے مقابلہ حسن “ مس ایران “ میں حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہی۔ اُس سال جلوه پالیزبان کرمانشاہی مس ایران منتخب ہوئی تھی۔ اس مقابلے کی رسم یہ تھی کہ گذشتہ سال کی فاتح دوشیزہ موجودہ فاتح مقابلہ حسن کی دوشیزہ کو ایک مخصوص تاج پہناتی تھی۔ افسانہ نے گیارہ سال کی عمر میں علی علیزادہ کی مختصر فلم «بوق» میں اداکاری کی۔ لیکن فلم اور ٹیلی ویژن میں باقاعدہ اداکاری کا آغاز 1981 میں ایک ٹیلی ویژن ڈراما سیریل «سربداران» سے کیا۔
ایک سال بعد اس نے اپنی پہلی بڑی اسکرین کارگردگی مہدی صباغ زادہ کی فلم “گمشدہ” میں دکھائی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایرانی اداکاراوں میں سرفہرست آگئی۔ افسانہ ایرانی اداکاراوں میں اہم ترین اداکارہ اور سنہ ساٹھ کی دہائی کی سپر اسٹار بن گئی۔ سنہ ستر کی دہائی کے اواخر اور سنہ اسی کی دہائی کے اوائل میں اس نے کچھ عرصہ فلمی صنعت سے دوری اختیار کر لی یہ کہتے ہوئے کہ “ کسی بھی قیمت پر موجود رہنے سے بہتر گمنامی اور فراموشی ہے “۔[2]
سیاسی زندگی
ترمیمافسانہ نے 2013 ء کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ نہ اتر سکی تھی لہذا اس کی نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔[3]
ٹیلی ویژن
ترمیمسربداران
تنهاترین سردار
زیر چتر خورشید
سرنخ
نرگس
زیر بازارچه
روزهای زندگی
کمین
غریبه
آتش و شبنم
با من بمان
روشنایی دشت
نخل و تنهایی
پیامک از دیار باقی
روز حسرت
وضعیت سفید
راه طولانی
پریا
گمشدگان
تعطیلات رؤیایی
روزهای بیقراری
دل [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ : Afsaneh Bayegan on انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس
- ↑ http://www.mehrnews.com/news/2501884/فراموش-شدن-برای-من-بهتر-از-ماندن-به-هر-قیمتی-است
- ↑ «معنای سیاسیترین جمله «افسانه بایگان»». عصرایران. 4 اردیبهشت 1392. دریافتشده در 24 آوریل 2013
- ↑ ماهنامهٔ سینمایی فیلم، سال بیستم، شمارهٔ 280، صفحهٔ 30، بهمن 80