افسر میرٹھی (پیدائش: 1898ء - وفات: 1958ء) اردو کے نامور شاعر تھے۔ وہ 1898ء میں میرٹھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک معزز مفتی خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ انھوں نے میرٹھ کالج سے بی اے کیا اور کچھ مدت اخبار نویسی کی پھر گورنمنٹ جوبلی کالج لکھنؤ میں لیکچرار ہو گئے۔ وہ تمام اصناف سخن پر قادر تھے۔ ابتدا میں غزلیں کہیں، پھر نظم اور گیت لکھے۔ غزلوں اور نظموں کے دو مجموعے جوئے رواں اور پیام روح شائع ہو چکے ہیں۔ مختصر افسانوں کے مجموعے ڈالی کا جوگ اور پرچھائیاں ہیں۔ نورس تنقیدی مقالات کا مجموعہ اور نقدالاداب فن تنقید پر ایک مسبوط کتاب ہے۔ انھوں نے 1958ء میں وفات پائی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. سرفراز علی رضوی: ماخذات (احوال شعرا و مشاہیر) جلد سوم، ص 142، انجمن ترقی اردو پاکستان، 1987ء