ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان ۔ محقق‘ نقاد‘ ماہرِ تعلیم اور مذہبی رہنما۔ آپ نے قرآنیات‘ مذہب اور اُردو ادب میں کئی تصانیف تحریر کیں۔ آپ کی سب سے مقبول تصنیف ’’اقبال اور قرآن‘‘ ہے۔ اس کتاب میں آپ نے علامہ اقبال کے فارسی اور اُردو اشعار کو قرآن کی آیتوں کے ساتھ جوڑا‘ اقبالیات میں یہ کام اپنی نوعیت کا منفرد اور تحقیقی کام تھا۔ آپ کی کتاب کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ شاعرِ مشرق کے کون کون سے اشعار قرآنِ مجید کی کن آیتوں کا مفہوم بیان کرتے ہیں۔ آپ کی کتاب کو پہلا صدارتی اقبال ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس کتاب کو اقبال اکادمی پاکستان نے شائع کیا ہے۔ غلام مصطفیٰ خان صاحب کا انتقال 25 ستمبر 2005ء کو حیدرآباد (سندھ) میں ہوا۔ [1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)
  2. https://www.dervishonline.com/products/iqbal-aur-quran?variant=14572247777322[مردہ ربط]

حوالہ جات