علمائے دین نے حدیث نبوی کو کئی اقسام میں تقسیم کیا ہے۔

تعداد کی شرائط

ترمیم
  • خبر متواتر، جس حدیث کو ہر دور میں میں کم سے کم چار راوی اور زیادہ کی کوئی قید نہیں، روایت کریں، راوی جھوٹے نا ہوں، راوی (سب سے پہلا) اپنی آنکھوں دیکھا یا کانوں سنا بیان کر رہا ہو، نا کہ گمان و ظن سے بات کر رہا ہو، وہ روایت خبر متواتر یا حدیث متواتر جسے کتب و درس حدیث میں صرف متواتر بھی بولا جاتا ہے، کہلاتی ہے۔
  • خبر مشہور یا حدیث مشہور وہ حدیث جسے ہر دور میں میں کم سے کم تین راوی اور زیادہ کی کوئی قید نہیں، روایت کریں، اس میں راوی کے خود دیکھے یا سننے کی پابندی لازم نہیں۔
  • خبر عزيز یا خبر صحیح وہ حدیث جسے ہر دور میں میں کم سے کم دو راوی اور زیادہ کی کوئی قید نہیں، روایت کریں،
  • خبر غریب یا فرد، وہ حدیث جس کا طرف ایک راوی ہو۔ اس کی آگے دو اقسام ہیں : فرد نسبی اور فرد مطلق۔
  • اخبار حاد : خبر عزیز، خبرغریب، خبر مشہور کو اخبار حاد کہا جاتا ہے۔
  • خبر واحد :جس میں متواتر کی ساری شرائط نہ ہو۔ یہ راویان کی صحت سے مردود اور مقبول ہو سکتی ہے۔
  • خبر واحد محفف بلقرائن: وہ غیر متواتر حدیث جسے صحیح بخاری یا صحیح مسلم میں بیان کیا گیا ہو۔
  • حدیث مسلسل بالائمہ: جس حدیث کے سب راوی حافظ و ضابطہ ائمہ فن ہوں۔ اور روایت غریب نہ ہو۔

حوالہ جات

ترمیم