اقوام متحدہ کی متخصص ایجنسیوں کی فہرست
متخصص ایجنسیاں اقوام متحدہ کے خود موختار ادارے ہیں جو اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر بین الحکومتی پیمانے پر اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل اور انٹر سیکٹریٹ پیمانے پر چیف ایگزیکیوٹو بورڈ آف کو ٓارڈینیشن کے لیے باہم تعاون کے ساتھ کام کرتے ہیں۔و1و یہ ضروری نہیں ہے ان متخصص اداروں یا ایجنسیوں کو اقوام متحدہ نے ہی بنایا ہو بلکہ اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل نے ان اداروں کو اقوام متحدہ چارٹر کے آئین 57 اور 63 کے تحت اقوام متحدہ سے باہم مربوط کر دیا ہے۔ فی الحال اقوام سے مربوط کل 15 ایسی اینجسیاں ہیں و2وو3وو4و جو اقوام متحدہ کے لیے مختلف کارہائے نمایاں انجام دیتے ہیں۔
ان ایجنسیوں کی فہرست اور مختصر تعارف درج ذیل ہے۔و7و
ادارہ برائے خوراک و زراعت
ترمیمادارہ برائے خوراک و زراعت عالمی پیمانے پر بھوک کے ہرانے کے مشن پر گامزن ہے۔ یہ ادارہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر دونوں طرح کے ممالک میں اپنی خدمات انجام دیتا ہے۔ ادارہ غیر جانبدارانہ طور پر تمام ممالک سے ملتا ہے، بات چیت کرتا ہے، معاہدے طے کرتا ہے اور مباحثوں میں ھصہ لیتا ہے۔ ادارہ کا ہدف غذائیت میں اضافہ کرنا، زراعتی پیداوار بڑھانا، دیہی علاقوں کی زندگی میں سدھار لانا اور دنیا کی معیشت میں بہتری لانا ہے۔ ادارہ اقوام متحدہ کی بڑی اکائیوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بنیاد 1945ء میں رکھی گئی تھی اور اس کا مرکزی دفتر روم اور برطانیہ میں ہے۔