الائنس فرانسیز د دہلی (Alliance Française de Delhi) دہلی میں واقع فرانس کا ایک مرکز ثقافتی ہے جس کا مقصد فرانسیسی زبان کی ترویج و اشاعت اور فرانسیسی علوم، ادب و ثقافت کا فروغ ہے۔ اس مرکز میں فرانس کے مختلف تہواروں اور خاص دنوں پر ثقافتی پروگرام کا انعقاد کرنا اور فرانسیسی ڈرامے و فلمیں دکھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔