الاستاذ

1 عبداللہ بن محمد بن یعقوب سبز مونی۔ 2 شیخ ابوبکر طرطوشی۔ 3 ابو اسحاق ابراہیم اسفرائنی۔ 4 سلطان العارفین سید ابراہیم شہید بن مخدوم شاہ سید محمد

الاستاذ اصطلاح فقہائے احناف کے نزدیک مطلق لقب الاستاذ سے ملقب ایک شخصیت ہے اور اس سے مراد ہیں عبد الله بن محمد بن يعقوب سبذمونی
سبذمونی کی نسبت ان کے قریہ سے ہے جو بخارا کے قرب و جوار میں ہے ان کی ولادت 285ھ اور وفات شوال 340ھ، سمعانی نے کہا کہ ایک ہی فقیہ ہے جو الاستاذ کے لقب سے معروف ہے ان کی تصنیفات میں
كتاب كشف الأثار فی مناقب ابی حنیفہ بہت مشہور ہے،[1]
اصطلاح فقہائے مالکیہ کے نزدیک مطلق لقب الاستاذ سے ملقب ایک شخصیت ہے اور اس سے مراد شيخ ابو بكر طرطوشی ہیں .
اصطلاح فقہائے شافعیہ میں مطلق لقب الاستاذ سے ملقب ایک شخصیت ہے ابو اسحاق اسفرايينی ان کا پورا نام ابو اسحاق ابراہیم بن محمد بن ابراہیم بن مہران اسفرائینی ہے[2]

حوالہ جات

  1. طبقات الحنفیہ 1/289 و 360، الانساب 3/213
  2. مصطلحات الألقاب عند فقہا المذاہب الأربعہ۔ عبد الحق حميش، ناشر الشريعہ والدراسات الإسلامیہ الكويت