الجنۃ الحصینہ مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی بچانا ہیں
مدینہ منورہ کے اس نام "الجنة الحصينہ جو جیم پر پیش سے پڑھا جاتا ہے اس کا معنی بچانا ہوتا ہے۔ یہ نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ کسی نے غزوہ احد پر حضور ﷺ کا یہ فرمان نقل کیا ہے کہ انانی جنة حصینۃ میں مضبوط حفاظت میں ہوں مشرکین سے کہہ دو کہ آئیں، ہم ان سے جنگ کے لیے تیار ہیں۔ اس سے آپ کی مراد مدینہ تھی۔ حضرت احمد نے صحیح راویوں کی روایت پر ایک حدیث بتائی کہ: ”میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ مضبوط زرہ میں ہوں اور دیکھا کہ گائے ذبح کی جا رہی ہے۔ چنانچہ میں نے مضبوط زرہ کی تعبیر مدینہ سے کی ( کہ اس سے مراد مدینہ ہے) سیرت کی کتابوں میں یہی معنی بتایا گیا ہے۔“۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. وفاء الوفا باخبار دار المصطفے، جلد 1،صفحہ 56،علامہ نور الدین علی بن احمد السمہودی، ادارہ پیغام القرآن اردو بازار لاہور