الحرم مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی قابل عزت اور محترم کے ہیں۔ یہ نام صحیح مسلم کی ایک حدیث میں وارد ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مدینہ حرم ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : " انها حرم آمنا [1] مدینہ حرم ہے اور امن و امان کی جگہ ہے۔ اس کے علاوہ وہ احادیث جن میں مدینہ منورہ کی حرمت کا ذکر آیا ہے ان میں مدینہ منورہ کو حرم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. صحیح مسلم ،کتاب الحج حدیث نمبر 1385
  2. تاریخ مدینہ منورہ، صفحہ 29،غالی محمد الامین الشنقیطی،دار الاشاعت المصطفائی دہلی